اسلام آباد
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ نے بتایا ہے کہ ن لیگ، پی پی پی ، پی ٹی آئی نمائندوں سے ہمارا وفد ملاقات کریگا
پاکستان میں تعینات نمائندہ آئی ایم ایف نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں سے آئی ایم ایف کا وفد ملاقات کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ میں غور کیا جائے گا۔