اسلام آباد

وزیر اعظم سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات ،خطے میں دہشت گردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ،اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے ۔برطانوی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close