اسلام آباد

ایئر پورٹ کی سروسز آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے پہلے ایئر پورٹ کی سروسز آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہفتے کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کے پہلے ہوائی اڈے کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کیلیے پیرامیٹرز کے تعین بارے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

کمیٹی نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close