اسلام آباد

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانوں پر افسران کے تبادلے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے میں بڑے پیمانے پرتبادلوں سے عملے میں تشویش کی لہردوڑگئی، 27 افسران کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 27 افسران کے تبادلے دوردرازعلاقوں میں کردیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں افسران کے تبادلے میڈیا کے ساتھ تعاون کی بناء پر کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایک سرکلر کے زریعے افسران کو منع کیا ہے کہ میڈیا کو کوئی اطلاع نہ دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کے لئے بھی کہا گیا

الیکشن کمیشن میں ہونے والی حالیہ تبادلوں سے عملے میں بے چینی کی لہردوڑ گئی ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے55 افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ان کو افسران کو دو دراز اضلاع میں بھجوایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close