پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے
اسلام آباد: ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا ہے کہ اہلکار سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے
سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر آئے اور ان کی بیٹی کو لے گئے۔
انہوں نے لکھا کہ اہلکار ہمارے سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اہلکاروں سے وارنٹ کا پوچھا جو انہوں نے نہیں دکھائے، انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا، گھر میں ہم صرف دو خواتین تھیں، میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی، اس نے اہلکاروں سے کہا کہ مجھے کپڑے بدلنے دو لیکن وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔
Just now police women, plainclothes people and r ager typbasketball jersey nike air max 97 shop nfl popular sex toys create custom jerseys nfl fan shop gay sex toys pink wig sex toys for couples San Francisco 49ers cheap nfl jerseys nike air max 95s custom jerseys baseball best wigs for black women cheap jerseys es took my daughter away after braking down our front door. Taking away our security cameras and her laptop and cell. We asked who they had xome for and they just dragged Imaan out. They marched all over the house. My…
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 19, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ یقیناً کوئی وارنٹ یا کوئی قانونی طریقہ کار نہیں، ریاستی فاشزم ہے اور یہ ایک طرح سے ایک اغوا ہے۔