اسلام آباد
وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، نیب چیئرمین کی تعینات کے معاملے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں نیب کے نئے چیئرمین کے نام کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نیب کے نئے چیئرمین کے حوالے سے کل پھر ملاقات ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے علاوہ باقی جماعتوں سے اس حوالے سے بات چیت ہوچکی ہے، انہیں امید ہے کہ تمام فریق نیب کے چیئرمین کے لئے متفقہ نام پر متفق ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ نے کل اپنے بیان میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس عہدے کے لئے ایک بہترین شخص کا انتخاب کریں گے۔