اسلام آباد

نوازشریف کو نکالنے کیلئے جمہوری آئین کو ڈکٹیٹرشپ کا آئین بنا دیا گیا، مریم نواز

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو نکالنے کیلئے جمہوری آئین کو ڈکٹیٹرشپ کا آئین بنا دیا گیا لیکن  ڈکٹیٹر کی بنائی ہوئی ایک شق ختم کرنے پر شور مچایا جا رہا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے والے اپنے پارٹی معاملات پر توجہ دیں اور اپنی جماعت کو عوامی جماعت بنا کر دکھائیں۔ اس سے پہلے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ نون لیگ زندہ باد، شیر پھر آگیا۔ مریم نواز نے آئین کی شق دو سو تین کو ختم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت نے آمریت کی ایک اور نشانی مٹا دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close