اسلام آباد

نیکٹا انتہاپسندی کیخلاف مربوط حکمت عملی اختیار کرے، احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نیکٹا کو مزید فعال اور مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت نیکٹا کے حوالے سے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ نیکٹا قانون میں موجود خامیوں کو جلد دور کرنے اور اس پر ہونے والی پیش رفت کی جائزہ رپورٹ جلد پیش کرے۔ ادارہ فوری طور پر مربوط حکمت عملی مرتب کرے تاکہ انتہا پسندی کے خلاف موثر انداز میں بیانیہ تشکیل دیا جا سکے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کے مابین باہمی ربط اور وسائل کو بروئے کار لانا کامیاب حکمت عملی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انتہا پسند عناصر سوشل میڈیا کو اپنے پیغام کی ترویج کے لئے ذرائع کے طور پر استعمال کر رہے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ اور مفروضوں پر مبنی خبریں ملک میں انتشار پھیلانے کا کردار ادا کرتی ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کرمنل جسٹس لاءپر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے نیکٹا اپنا فعال کردار ادا کرے،مفروضوں پر مبنی خبروں کی تشہیر کے سدباب کے لئے ایف آئی اے کے سائبر ونگ کو مزید متحرک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت نیکٹا کے حوالے سے اجلاس میں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر احسان غنی سمیت نیکٹا کے حکام کی شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close