اسلام آباد

چیئرمین نیب کے مجوزہ ناموں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ چیرمین نیب کے لیے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام مسترد کر دیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ہمارا کوئی کردار نہیں، میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرتا ہوں اور ایوان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی رہنما ہوں لیکن خورشید شاہ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اس اہم عہدے کے لیے سامنے آنے والے 6 ناموں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا مک مکا ہو گیا ہے۔ ہم چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نئے چیئرمین نیب کے لیے لندن میں نااہل وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے آفتاب سلطان کا نام سرفہرست ہے، اس کا مطلب ہے کہ نیا چیئرمین بھی چوہدری قمر زمان جیسا ہی ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close