اسلام آباد

رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر تہہ تک پہنچنے کیلئے بریگیڈیئر آصف سمیت سب سے پوچھنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں رینجرز کی جانب سے وزیر داخلہ احسن اقبال کو روکنے کے معاملے پر کہا ہے کہ احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مشوروں کے معاملے پر 4 مشیروں کو بلاکر پوچھا، انہوں نے کہا ہم نے تو کوئی مشورہ نہیں دیا، اب شہباز شریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی۔ وزیراعظم کا وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاست میں کوئی ریاست نہیں، احسن اقبال نے حالات کے مطابق بیان دیا جب کہ احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات کس نےجاری کئے، اس حوالے سے بریگیڈیئر آصف سمیت سب سے پوچھنا پڑے گا کیوں کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے اور جو ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، عدالت کے کمرے کبھی بند نہیں ہوتے، سیکیورٹی خدشات پر لوگوں کی آمد کو محدود کیا جاتا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر مقدمے کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار پر مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں اور میں انہیں مکمل سپورٹ کروں گا، جب کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ پہلے بھی مانے ہیں اب بھی مانیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close