اسلام آباد

عمران خان نے جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات جمع کروا دیں

اسلام آباد: عمران خان نے جمائما خان کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔ پاکستان ویوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات میں جمع کروا دیں۔ دستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ کے اکاوٴنٹ سے جمائما کوقرض کی ادائیگی ظاہرکردی گئی ہے جب کہ نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ سے جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزارپاوٴنڈ کی ادائیگی کے دستاویز بھی شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزارپاوٴنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے جب کہ دستاویز سے اینگلو آئرش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ دستاویزات میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ پاوٴنڈ کی رقم باقی رہ گئی، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پرخرچ ہوئی اور اس کے بعد ایسا کچھ نہیں بچا تھا جوعمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔
الیکشن کمیشن میں 2003 میں جمع گوشوارے میں رقم جمائما خان سے آنے کی تفصیل موجود ہے، عمران خان 2002 سے 2007 تک ممبر قومی اسمبلی رہے، ممبرقومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاوٴنڈ سے کوئی رقم نہیں ملی، 2013 کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاوٴنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close