اسلام آباد

اسلام آباد و راولپنڈی میں قبائلیوں کا فاٹا اصلاحات کے حق میں جلسہ

اسلام آباد: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہائش پذیر قبائلیوں کی جانب سے فاٹا اصلاحات کے حق میں جلسہ منعقد کیا ہوا۔ گزشتہ شب اسلام آباد میں منعقدہ جلسہ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسل کالے قانون ایف سی آر کے نیچھے مزید زندگی بسر نہ کریں’ انہوں نے کہا کہ 9 اکتوبر کو فاٹا اصلاحات کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایک قبائلی نے کہا کہ فاٹا سے منتخب نمائندے قومی اسبلی میں قانون سازی نہیں کرسکتے تو پھر وہ اس سیٹ پر کیوں بیٹھے ہیں؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ سیٹ ضروری ہے یا ایف سی آر کا خاتمہ؟ اگر یہ حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت کےلئے اٹھے ہیں تو وہ الیکشن مہم چلانے کے بجائے فاٹا سے ایف سی آر کے خاتمے کےلئے کوششیں کرے۔ جلسے سے فاٹا سے رکن اسمبلی شہاب الدین اور شاہ جی گل آفریری نے بھی خطاب کیا۔ دوسری جانب 9 اکتوبر کو فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین، نثار مہمند، قبائلی پارلیمنٹیرینز الحاج شاہ گل آفریدی، بسم اللہ خان آفریدی، سینیٹر سجاد حسین، عبد الرحمن، سینیئر صحافی سلیم صافی، خاتون وکیل ثمرینہ وزیر اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 9 اکتوبر کو ہونے والے احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close