اسلام آباد

انتخابی اصلاحات بل میں تبدیلی کس نے کی؟، نوازشریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت سے متعلق فارم میں تبدیلی کیسے ہوئی۔ حکمراں جماعت کے صدر نواز شریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق راجہ ظفرالحق کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی  چوبیس گھنٹےمیں ذمے دار کا تعین کر کے رپورٹ نواز شریف کو پیش کرے گی۔ احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ یاد رہے کہ الیکشن بل کی منظوری میں ایک متنازعہ ترمیم کی گئی تھی جس پر مذہبی و سیاسی جماعتوں نے حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور حکومت نے اگلے ہی روز ترمیم کرکے اصل مسودہ بحال کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close