اسلام آباد

وازشریف کاپاکستان آکرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں: اسحاق ڈار

عوام نےنوازشریف کومنتخب کیاتوعوام کوریلیف کیلیےمعاشی پلان موجودہے

اسلام آباد: ہماری حکومت کے16ماہ نےپاکستان کوسری لنکانہیں بننےدیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کودومنٹ میں ٹھیک نہیں کیاجاسکتا، ملک کوٹھیک ہونےمیں10سے15سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نےنوازشریف کومنتخب کیاتوعوام کوریلیف کیلیےمعاشی پلان موجودہے، گزشتہ 16ماہ معاشی بحالی کیلیےنہیں،پاکستان کوڈیفالٹ سےبچانےکیلیےتھے، ہماری حکومت کے16ماہ نےپاکستان کوسری لنکانہیں بننےدیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےخلاف دونوں کیسزفراڈہیں، پاناماکاڈرامہ تھااس میں کچھ آج تک ثابت نہیں ہوا، نوازشریف اپنےخلاف مقدمات میں سرخروہوں گے، مریم نوازبری ہوچکی ہیں،نوازشریف علاج کیلیےباہرتھے،وہ فیصلہ بھی کلیئرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جج ارشدملک ودیگرکےبیانات کےبعدتمام صورتحال واضح ہوچکی، نوازشریف کاپاکستان آکرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں، نوازشریف پاکستان رہنےآرہےہیں تاہم بیرون ملک جانےکی ضرورت پڑی توجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close