اسلام آباد

پاکستان نے سی پیک پر امریکی اعتراضات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: چین کے بعد پاکستان نے بھی سی پیک پر امریکی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے متعلق امریکی وزیر دفاع جم میٹس کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی، رابطے اور عوام کی فلاح کا منصوبہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہئیے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرا کر مسئلہ کشمیر حل کرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے استصواب رائے پر زور دیتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ متنازع علاقے سے گزرتا ہے جو خود کسی نئے تنازع کو جنم دے سکتا ہے جبکہ چین نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے اور اقتصادی راہداری پر امریکا کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں اور اس کا علاقائی خودمختاری کے تنازعات سے بھی کوئی تعلق نہیں جبکہ سی پیک کے باعث مسئلہ کشمیر پر چین کا اصولی موقف بھی تبدیل نہیں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close