اسلام آباد

‏پاکستان کا کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی عالمی عدالت میں بھرپور دفاع کی تیاری کرلی۔ دہشتگرد کی سزا روکنے کیلئے دلی سرکار کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کلبھوشن کو کسی صورت قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ‏قونصلر رسائی نہ دینے کے حوالے سے جنیو اقوانین اور عالمی کیسز کے حوالہ جات پر مبنی جواب تیار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب میں کہا گیا ہے کہ ‏کلبھوشن غلطی سے نہیں جان بوجھ کر جاسوسی کی نیت سے پاکستان میں داخل ہوا اور ‏غیرقانونی دستاویزات پر داخلے کی صورت میں قونصلر رسائی نہیں ملتی۔ ‏نقصان اٹھانیوالے ملک اور متاثرہ شہریوں کےحقوق پہلے آتےہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ‏اسلام آباد نے کلبھوشن کو اپنےنظام انصاف کے تحت سزا سنائی اور اس پر ہر قسم کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ‏کلبھوشن کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے فیصلے پر بھی بھرپورجواب دیا جائےگا اور یادوکی رہائی کی بھارتی اپیل کیخلاف درخواست بھی آئی سی جے میں دی جائے گی۔ ‏آئی سی جے میں بھارت کا مستقل جج موجود ہے۔ پاکستان بھی اس کیس میں اپناجج بھجوائےگا۔ ‏تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد وزیراعظم ایڈہاک جج کی منظوری دیں گے۔ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو کیس میں ایڈہاک جج لگانےکی تجویز زیرغور ہے۔ ‏آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق پاکستان کو تیرہ دسمبر تک آگاہ کیا جائےگا۔ جبکہ مقدمے کی سماعت آئندہ برس ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close