اسلام آباد

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمت میں اضافہ موخر کرتے ہوئے ای سی سی کو معاملے کا ازسر نوجائزہ لینے کی ہدایت  کردی۔ 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، کابینہ نے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close