اسلام آباد
غزہ قتل گاہ بن چکا ہے، عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے
اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنانا انسانیت کی توہین ہے، شیری رحمٰن
اسلام آباد: غزہ میں بچوں اور عورتوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع ایک المیہ ہے جس کا کوئی بھی جواز نہیں۔
شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ، غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ کا قتل گاہ بننا عالمی برادری کے ضمیر پر سوال ہے۔
انہوں نے ایک بیان کے ذریعے غزہ میں النصر چلڈرن اسپتال اور اسامہ بن زید اسکول پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنانا انسانیت کی توہین اور انسانی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بچوں اور عورتوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع ایک المیہ ہے جس کا کوئی بھی جواز نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ قتل گاہ بن چکا ہے، اس طرح کی بربریت پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی ناقابل قبول ہے، غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔