اسلام آباد

بنی گالہ میں خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا دھرنا، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا راستہ روک لیا

اسلام آباد: بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا احتجاج جاری ہے، احتجاج کے دوران مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، فردوس عاشق اعوان اور شیریں مزاری سمیت کئی رہنماﺅں کا راستہ روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کررہے ہیں اور مظاہرین نے پی ٹی آئی چیرمین کے گھر جانے والے تمام راستے ہی بند کر دیئے۔ مظاہرین نے ملازمتوں کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ریگولائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔اسی دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بنی گالہ میں عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو مظاہرین نے انہیں اور شیریں مزاری کو بھی اندر جانے سے روک دیا جس پر پرویز خٹک نے گاڑی سے باہر آکر مظاہرین سے خطاب کیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آپ نے مجھے روکا جس کا افسوس ہے، میں یہاں سے واپس چلا جا وں گا لیکن یہ بھی یاد رکھوں گا۔ دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے گاڑیاں روکے جانے پر وزیراعلیٰ اور شیریں مزاری کو عقبی راستے سے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close