اسلام آباد

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ

اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ، بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close