اسلام آباد

کوئی جھگڑا نہیں، نہ ہی محاذ آرائی کا ارادہ ہے، سعد رفیق

اسلام آباد: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی لیکن ہم نے اداروں پر سازش کا الزام نہیں لگایا جب کہ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں اور ہی نہ محاذ آرائی کا ارادہ ہے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما ایک بین الاقوامی سازش تھی لیکن جب یہ پاکستان آئی توجمہوری مخالفین نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا جبکہ واٹس ایپ کال پر بنائی گئی متنازع جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ایک اقامے کی بنیاد پر وزیراعظم کو نکالاگیا، اب اس پر بات بھی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی لیکن ہم نے الزام نہیں لگایا، ہمیں کرداروں سے شکایت ہے لیکن (ن) لیگ کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں نہ محاذ آرائی کا ارادہ ہے۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہم سب نے کی ہیں لیکن فیصلوں پرتنقید کا مقصد محاذ آرائی نہیں ہے اور فیصلوں پر تنقید ہوتی ہے یہ پہلا فیصلہ نہیں جس پر تنقید ہورہی ہے جب کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے گھرجانا اور سب کو اپنا موقف بیان کرنا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی جس شخص کو چاہے گی صدر رکھے گی لیکن افسوس مخالفت کی جارہی ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے، ان کے رویے سے مایوسی ہوئی۔
ختم نبوت سے متعلق حلف نامے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کومعلوم تھا بل پیش ہورہا ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں تھے جب کہ جمعیت علمائے اسلام کے رکن نے اعتراض اٹھایا کہ غلطی ہوگئی اسے ٹھیک کرو، جس پر پرانا حلف نامہ دوبارہ بحال کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close