اسلام آباد
انتخابات سے قبل ووٹر فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نظرثانی کی مہم اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگی اور اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کو پہلی سپلیمنٹری گرانٹ مل گئی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے شماریات بلاکس کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے مردم شماری میں حصہ لینے والے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔