اسلام آباد
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس واپس لے لیا گیا
اسلام آباد: درخواست گزار نے موقف اختیا کیا کہ تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔
درخواست گزار نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی پر دوران عدت نکاح کا الزام لگایا تھا۔
درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس واپس لے لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔ جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔