اسلام آباد
مقبوضہ وادی میں لاپتہ افراد اور گمنام قبروں میں اضافہ ہوا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد: چیئرپرسن پیس کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سینکڑوں کشمیری نوجوان جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں انہیں پیلٹ گن استعمال کر کے عمر بھر کے لئے نابینا کر دیا گیا ہے، لاپتہ افراد اور گمنام قبروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فوجی اہلکار کشمیری لڑکیوں کے بال کاٹ کر خوف و ہراس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں "پاکستانی نوجوان اور کشمیر” کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ماڈل کالجز ڈاکٹر طارق مسعود، پرنسپل پروفیسر تسنیم شیر، ریحانہ ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔