اسلام آباد

عمران خان کا بڑا اعلان، نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں نااہل کیا گیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جبکہ انہیں نااہل کیا گیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے لیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close