اسلام آباد

عدالت نے ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: عدالت نے ملزم شاہنواز کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزم شاہنواز کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔

سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنایا۔

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک سال سے زائد ہوئی اور 3 مختلف ججز نے سماعت کی۔

ایڈیشنل اینڈ سیثن جج عطا ربانی اور سیشن جج اعظم خان نے بھی سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔

واضح رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ 9 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

سارہ انعام کو 22 اور 23 ستمبر 2022ء کی درمیانی شب قتل کیا گیا تھا، سارہ انعام کے قتل کے الزام میں ملزم شاہنوار امیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کیس میں شاہنوار امیر کی والدہ ثمینہ شاہ بھی ملزمہ نامزد ہیں۔

پانچ دسمبر 2022ء کو ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close