اسلام آباد

الیکشن کمیشن نا اہل نہیں بد دیانت ہے،انصاف نہ ملا تو ایک بار پھر سڑکوں پر آجائیں گے: عمران خان

اسلام آباد : ہاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نا اہل نہیں بد دیانت ہے۔انصاف نہ ملا تو ایک بار پھر سڑکوں پر آجائیں گے۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ این اے 100 میں ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرنے والی ہے۔ خواجہ آصف خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں۔ 122میں علیم خان کا کیس الیکشن کمیشن خراب کر رہا ہے۔تھیلوں سے فارم غائب تھے سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہم کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب بلوچستان میں یار محمد رند کے حلقے میں بھی وہی دھاندلی والا الیکشن کمیشن انتخاب کرانے جا رہا ہے۔اس الیکشن میں بھی ریکارڈ توڑ دھاندلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اگر ایسا کیا گیا تو ایک بار پھر پی ٹی آئی سڑکوں پر نکل آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close