اسلام آباد
اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے خواجہ سراء امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
اسلام آباد: خواجہ سراء نایاب علی نے کہا کہ اسلام آباد میں 5 لاکھ خواتین ووٹرز ہیں، خواتین کو اسلام آباد سے کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی کا کہنا ہے کہ ملک کی پہلی خواجہ سراء ہوں جس نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خواتین کو اسلام آباد سے کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔
خواجہ سراء نایاب علی نے کہا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اور کچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کروں گی، ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔
خواجہ سراء نایاب علی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد میں سب سے بڑا مسئلہ کچی آبادیوں کا ہے۔