اسلام آباد

ہمارا احتساب کرنیوالی عدالتوں کا بھی احتساب ہوگا، مریم نواز کی دھمکی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے جبکہ جو عدالتیں ہمارا احتساب کر رہی ہیں ان کا بھی احتساب ہوگا۔ احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کیسا انصاف ہے جس میں سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہو رہا ہے، تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے، ہم تو ویسے ہی ڈان ہیں لیکن اصل ڈان میڈیا والے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی جلد متوقع ہے وہ اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے تک واپس آجائیں گے۔

کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں مریم نوازکا کہنا تھا کہ والدہ کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے اور ان کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، امید ہے والدہ کی مکمل ریکوری 6 ماہ میں ہو جائے گی۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں، قانون اور عدالتوں کے احترام میں بیمار والدہ کو لندن چھوڑ کر واپس آئی تاہم جو عدالتیں ہمارا احتساب کر رہی ہیں ان کا بھی احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی میں کوئی اختلاف نہیں، صرف اختلاف رائے ہو سکتا ہے تاہم ہماری فیملی کے حقوق کو تماشانہ بنائیں، اختلاف رائے کامطلب یہ نہیں فیملی میں اختلاف ہے جب کہ پارٹی توڑنے والے خود ٹوٹ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close