اسلام آباد

ریاض پیر زادہ نے شہباز شریف کو پارٹی اوور ٹیک کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن ) کی پارٹی اوور ٹیک کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیر زادہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبران کو دہشتگرد کہا جاتا ہے ۔ پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی لیکن انصاف نہیں ملا ، ملک کو ٹیکنو کریٹ کی ضرورت نہیں ۔ نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے مزید کہا کہ اس ملک میں قومی اسمبلی تک بھی پہنچ جائیں تو دہشتگرد کہلاتے ہیں ۔ اگر امریکہ ڈو مور کے چکر میں پارلیمنٹ پر حملہ کر دے تو کیا ہوگا ۔ ہمارے اداروں کے مطابق تو اس پارلیمنٹ میں 37 دہشتگرد بیٹھے ہیں۔ فوج انصاف نہیں دے سکتی، پارلیمان نے دینا تھا نہیں دیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فرد جرم عائد ہونا کے مطلب کی وضاحت کی جائے ۔ سیاست میں یہ تو چلتا رہتا ہے ۔ کرپشن کرنے والوں کو بری الزمہ نہیں ہونا چاہیے ۔ملک میں سیاست دانوں کو گولیاں بھی لگ جاتی ہیں ۔ملک کا علاج انصاف میں ہے ۔وزیراعظم کام کرتے جائیں تو ٹھیک ہے ۔انصاف اداروں سے چاہئے کرپشن کرنے والوں کو بری الزما نہیں ہونا چاہیے ۔میں وفاقی وزیر ہوں اور اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا غلط ہو رہا ہے تو سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو آواز اٹھانا ہو گی۔ ریاض پیر زادہ نے شہبازشریف کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے کا وقت آگیا ہے ۔ اگر ہمیں پارٹی میں زندہ رہنا ہے تو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔ عدالیہ کو کسی حکم کی ضرورت نہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close