اسلام آباد
اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمان جاں بحق
اسلام آباد: غوری ٹاؤن میں مسلح افراد نے علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ واقعہ میں علامہ مسعودالرحمان جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
غوری ٹاؤن میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مولانا مسعود الرحمان سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہیں۔