Featuredاسلام آباد

سینیٹ میں پاس کی گئی قرارداد جمہوریت کے خلاف سازش ہے : تاج حیدر

قرارداد کی صورت میں اسرائیل کی طرح سینیٹ پر بم گرایا گیا ہے

اسلام آباد: ایوان بالا سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

ایوان بالا سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے آج سازشی کردار ادا کرکے سینیٹ کو سازش کا گڑھ بنا دیا۔

سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں پاس کی گئی قرارداد جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ قرارداد کی صورت میں اسرائیل کی طرح سینیٹ پر بم گرایا گیا ہے، سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد ایجنڈے میں شامل نہیں تھی، قرارداد کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش کرکے اس قرارداد کو رد کروایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close