اسلام آباد
ایران پاکستان فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کا ایرانی ویزے کیلئے میڈیکل کی شرط ختم کرنے کا خیر مقدم
اسلام آباد: ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں ایرانی ویزے کے حصول کیلئے میڈیکل کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ محترم ایرانی سفیر کا یہ فیصلہ بہت خوش آئند ہے اور ایرانی زائرین کیلئے بڑی سہولت ہو گئی ہے کیونکہ میڈیکل کی وجہ سے زائرین کیلئے مشکلات اور وقت کا ضیاع ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سفیر کے پاک ایران دوستی کیلئے کئے گئے اس فیصلے نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں، اس کے علاوہ جب سے مہدی ہنر دوست پاکستان میں تعینات ہوئے ہیں انھوں نے بے شمار اچھے اقدامات کئے ہیں اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔