اسلام آباد
طلال چوہدری کی لائیو دھمکی، اینکر ششدر
اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے دھمکی دے دی ۔ پروگرام اینکر محمد مالک نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وقت آنے پر طلال چوہدری باز سے کبوتر بن جائیں جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نواز شریف کے سنگ ہیں جو اس نے بنایا ہم وہ بنیں گے۔ ہماری باری آتی ہے آئے نہیں آتی نہ آئے۔
میں ایک اور بات کہہ دوں کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں ، میں اپنی پارٹی قیادت پر قائم ہوں اور میں آپ کو بھی کہوں گا کہ آپ بھی اللہ سے دعا کریں کہ ہم وہیں کھڑے رہیں ۔ کیونکہ جیت دوبارہ نواز شریف کے قدم چومے گی اور جب نواز شریف جی ٹی روڈسے جیسے گیا ہے ابھی جب لاہور سے انصاف لینے چلے گا تو میں دیکھتا ہوں کہ انصاف کیسے نہیں ہو گا پھر ۔