اسلام آباد

فرحت اللہ بابر سینٹ دفاع کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد:  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ دفاع کمیٹی کی رکنیت سے استعفٰی دیدیا ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق انہوں نے استعفٰی 6 ہفتے قبل دیا تھا، کمیٹی میں ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کو رکن بنا دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وجوہات نہ پوچھیں کہ استعفٰی کیوں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں سینیٹ دفاع کمیٹی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، پھر کمیٹی نے ایجنڈے پر جی ایچ کیو حکام کو پارلیمنٹ میں دعوت دی، مگر جی ایچ کیو حکام نے پارلیمنٹ میں بریفنگ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حساس معلومات پارلیمنٹ تک نہیں لاسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close