اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی

اسلام آباد: الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 جنوری کو انتخابی نشانات آلاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشنز کیلیے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں کے لئے انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ۔سیاسی جماعتوں کے لیے 145 انتخابی نشان مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کے لیے 177 نشانات بھی فہرست میں مخصوص کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 329 انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیجی گئی ہے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 جنوری کو انتخابی نشانات آلاٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انتخابی نشان کی فہرست میں پی ٹی آئی کے ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہیں ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا جس کے بعد سے یہ مسئلہ عدالتوں میں ہے اور تحریک انصاف کو تاحال کوئی نشان آلاٹ نہیں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close