اسلام آباد

بارش نہ ہونے پر حکومت کا 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بارش نہ ہونے پر 26 جنوری کو ملک بھر میں نمازاستسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان علماء کونسل کےچیئرمین مولانا طاہراشرفی نے پریس کانفرنس کے دوران اس خدشےکا اظہارکیا کہ اگر بارشیں فوری نہ ہوئیں تو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بارش نہ ہونے کے باعث موسم کے منفی اثرات بڑھ گئے ہیں۔

صلاۃ استسقاء کو پانی کی کمی،خشک سالی اورجنگالات میں آگ سے بچاو کے لیے ادا کیاجاتا ہے۔واضح رہےکہ پاکستان اس وقت خشک موسم اورسخت سردی کی لپیٹ میں ہے،بارش نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close