اسلام آباد

عمران خان کیلئے خوشی کی خبر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ لارجر بنچ میں شامل جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن ارنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹربابر اعوان نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، وارنٹ گرفتاری سے عمران خان کو ذہنی تکلیف پہنچی اور سیاسی مخالفین بھی اس فیصلے کے بعد عمران خان کوتنقید کا نشانہ بنارہے ہیں لہذٰا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرے۔ عدالت نے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر عدالت سے رجوع کرلیا اور پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان کے توسط سے عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close