اسلام آباد

انتخابی نشانات میں ردوبدل کے باعث کچھ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات میں ردوبدل کے باعث کچھ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،حکم نے فیصلہ کیا کہ جن حلقوں میں بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کروانا پڑ رہی ہے ان کو آخر میں چھاپا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ، پرنٹنگ کارپوریشنز کی استعداد اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہوگی، سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات مؤخر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی ایک چیلنج بن گیا ہے، عام انتخابات کے لیے خصوصی کاغذ کی ضرورت 24 سو ٹن تھی، بیلٹ پیپر کا سائز کم کر کے اس ضرورت کو 2170 ٹن تک لایا گیا جو صرف ایک مرتبہ چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close