اسلام آباد

امریکہ کا ڈو مور کا مطالبہ برقرار، پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خاتمے کی کوششیں تیز کرے

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوششیں مزید تیز کرے۔ جبکہ پاکستان نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان پر اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور پاک امریکا تعاون اور شراکت داری پر بات کی گئی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ملاقات میں خطے میں پاکستان کے کردار سے متعلق بات ہوئی اور ریکس ٹلرسن نے ملاقات میں امریکی صدرکا پیغام دہرایا اور جنوبی ایشیا پر امریکی پالیسی سے متعلق بتایا۔ انہوں نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خاتمے کی کوششیں تیز کرے۔ امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ ملکر کردار ادا کر سکتا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں داعش اور دہشتگرد گروپ دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہیں اور ان گروپوں کا خاتمہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کینیڈین وامریکی شہری کی بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close