خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان کا پیغام
اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ وزیراعظم آفس جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، پاکستانی وفد نےافغانستان اور خطے میں تعاون اور استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ امریکی وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انساننی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف سب سے بڑا آپریشن شروع کررکھا ہے، افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے تعاون فراہم کرنا پاکستان کے بہتریہن مفاد میں ہے۔
امریکی وزیرخارجہ کو پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق، دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کی اہمیت پر زور دیا ہے، وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں پر ہونی والی مشاورت پر اطمنان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے امریکی وفد کو پاکستان میں ہونے والی بہتری سے بھی آگاہ کیا، اعلامیہ کے مطابق، وزیراعظم نے سیکیورٹی اور اقتصادی بہتری کے بارے میں بھی امریکی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ساز گار مواقع موجود ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق، پاکستان کی جانب موقف اپنایا گیا کہ پاکستان پرامن پٹروسی ممالک کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔