اسلام آباد

نیب ریفرنسز،مریم نواز اور کیپٹن صفدرپیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے داماد کیپٹن صفدرپیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے، نیب کی ٹیم بھی احتساب عدالت میں موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن صفدر کیخلاف لندن فلیٹس اور ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہو گی، ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔
مسلم لیگ(ن)کے کارکن فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہرپہنچ گئے جبکہ لیگی رہنما محسن شاہ نواز، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، طلال چودھری، پرویز رشید اور آصف کرمانی بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔
مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچیں تو وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ان کا استقبال کیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے ان پر گل پاشی بھی کی گئی، مریم نواز سخت سکیورٹی میں قافلے کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close