اسلام آباد

چیئرمین نیب نے شرجیل میمن کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری میں کسی سے ناانصافی کا تاثردرست نہیں کیونکہ ان کی گرفتاری عدالتی حکم پر ہوئی۔ پاکستان ویوز کے مطابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شرجیل میمن کی گرفتاری کو ناانصافی سے تعبیر کرنے کے تاثر کو رد کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب احتساب بلاامتیاز اورقانون کے مطابق ہوگا، اس حقیقت کو پیش نظر رکھا جائے کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجازعدالت کے پاس زیرسماعت ہے اوران کی گرفتاری بھی احتساب عدالت کے جاری کردہ وارنٹس کی بنیاد پرعمل میں لائی گئی۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا مجازعدالت نے کیا اور نیب نےعدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیا، اس حوالے سے کسی سے ناانصافی کا تاثر درست نہیں۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن پرمحکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے اوریہ ریفرنس عدالت میں زیرسماعت ہے، دوروزقبل سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت میں توثیق نہیں کی تھی جس کے بعد انہیں عدالت کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا تھا اوراب وہ جیل میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close