اسلام آباد
چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔پاکستان ویوزکے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جس پر نیب نے این ٹی ایس کے خلاف دائر مقدمات پرانکوائری شروع کردی ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور میرٹ و شفافیت کے خلاف کسی بھی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ نیب کے خلاف تین مقدمات التوا کا شکار ہیں جن میں پرچہ آؤٹ کرنے، کرپشن اور طلبہ کے مفادات کو نقصان پنچانے کے کیسز شامل ہیں۔