اسلام آباد

صدر اور وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے

مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: یہ اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے، فضل الرحمٰن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، مجھے تو اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔

فضل الرحمٰن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے آج نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا لیکن ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔

صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close