اسلام آباد

عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہے ایم کیو ایم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا : خالد مقبول

اسلام آباد: ایم کیوایم گورنر شپ اور وزارتوں کے لیے نہیں آئی ہے ، عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچانے آئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم گورنر شپ اور وزارتوں کے لیے نہیں آئی ہے۔ عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچانے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہے ایم کیو ایم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا۔ ایم کیو ایم حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ واپس آئی ہے۔ ہم اس سے زیادہ سیٹوں کی توقع کررہے تھے۔ متعلقہ فورمز پر دھاندلی پر احتجاج کریں گے۔
رہنما ایم کیوایم نے مزید کہا کہ 75 سال قبل جو منظر نامہ تھا وہی آج ہے۔ ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں بے معنی ہے۔ پاکستان کے 23 کروڑ عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close