Featuredاسلام آباد
فراہمی انصاف کا اصول ہے انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے،ترجمان پی ٹی آئی
ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ فراہمی انصاف کا آفاقی اصول ہے انصاف میں تاخیرانصاف کا قتل ہے۔
ذوالفقاربھٹو سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو کو فیئرٹرائل نہیں ملا،سپریم کورٹ کو50 سال لگ گئے، فراہمی انصاف کا آفاقی اصول ہے انصاف میں تاخیرانصاف کاقتل ہے۔
تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ فیئر ٹرائلز کے ذریعے جھوٹے مقدمات کے فیصلے کیے جائیں، پی ٹی آئی کے اسیر قائدین اور بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیاجائے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل آئین و قانون کے مطابق نہیں تھا۔