اسلام آباد
پاکستان جب بھی میچ جیتے، مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں ہوتا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور معروف سوشل ورکر مشال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ جب بھی پاکستان میچ جیتتا ہے مقبوضہ کشمیرمیں خوشی منائی جاتی ہے۔ اسلام آباد میں پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہنا تھا کہ حکومت احمد نورانی پر ہونے والے تشدد کے معاملے کی تحقیقات کرائے۔ دنیا میں کہیں نہیں کہ کوریج کرنے یا خبر دینے پر بے رحمی سے ماراجائے، صحافیوں کا تحفظ کیا جانا چاہیئے، انہیں ہیلتھ اور لائف انشورنس ہونی چاہیئے۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے، صحافیوں نے کشمیر کاز کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مشعال ملک احمد نورانی کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال تشریف لائیں تھیں۔