اسلام آباد

خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد: خصوصی سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتا ہے۔اسپیشل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نیو کلیئر سیکورٹی اور ایکسپورٹ کنٹرول کے بین الاقوامی معاہدوں پرعمل پیرا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتا ہے، این ایس جی میں امتیازی رویہ خطے کے امن کے لیے تباہ کن ہوگا اوراین ایس جی میں شمولیت کے لیے غیر امتیازی میرٹ ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close