اسلام آباد

سینیٹ الیکشن کے امیدوار مراد سعید، اعظم سواتی،محمود خان کے کاغذات مسترد

الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے۔
خیبر پختون خوا میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 30 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبے میں جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنو کریٹ نشستوں کے لیے 8 اور خواتین نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close